پنجاب حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے‘ قائم علی شاہ

 پنجاب حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے‘  قائم علی شاہ

 سیہون  شریف ( نامہ نگار )  وزیر اعلیٰ سندھ   قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا خاتمہ    نہیں چاہتے مگر ملوث   پولیس اہلکاروں  کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بات حضرت قلندر لعل   شہباز  ؒ عرس مبارک کی افتتاحی    تقریب میں شرکت  درگاہ قلندر  لعل شہباز  کی حاضری     کے  بعد صحافیوں سے    باتیں کرتے ہوئے  کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  درگاہ  قلندر لعل شہباز  کی  تزئین  وآرائیش   کا کام جلد مکمل کیا جائے گا اور درگاہ   کے  چاروں  اطراف تجاوزات کا خاتمہ  کر کے درگاہ کو  وسیع  و عریض  بنایا جائے گا  عرس  کے دوران ہونے والی اموات   پر انہوں نے کہا کہ  انتظامیہ    نے  جتنے  انتظام  کرنے تھے وہ کئے باقی ان اموات  میں ان کا قصور نہیں  کیوں کہ تمام اموات    گرمی اور حبس کے باعث  ہوئی ہیں۔   تاہم معاملے  کی انکوائری   کرائی جائے گی  اس موقع پر صوبائی  برائے  خزانہ   سید مراد علی شاہ ‘ صوبائی  حکام   برائے اوقات   عبدالحسیب   خان ایم پی اے سکندر شورو ان کے ہمراہ  تھے چیف  ایڈمنسٹریٹر  اوقاف عبدالرحمن   چنہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ کا روایتی تحفہ ٹوپی    اور اجرک پیش کیا ۔