مہاجر قوم کے حوصلے آج بھی بلند ہیں : آفا ق احمد

مہاجر قوم کے حوصلے آج بھی بلند ہیں : آفا ق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 19 جون "یوم نجات" کے موقع پر چیئرمین آفاق احمد نے  مہاجرقوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاکہ مہاجر تحریک کی کامیابی کارکنان کے صبر اور ثابت قدمی سے منسوب ہے اس کٹھن وقت میں جس طرح مہاجر کارکنان ہمت ،جرات اور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیوں کی منزلیں طے کر رہے ہیں وہ بلاشبہ قابل تعریف ہیں ۔ آفاق احمد نے کہاکہ منزل کا حصول مہاجر جدوجہد کا محور ہے جس کی تکمیل میں سینکڑوں مہاجر شہداء کی قیمتی جانیں نثار ہونے کے باوجود مہاجر قوم کے حوصلے اب بھی بلند ہیںجودرحقیقت راہ حق پر ڈٹے رہنے کھلی دلیل ہے ۔آفاق احمد نے کہاکہ موجودہ حالات میں کارکنان تحریکی نظم و ضبظ قائم رکھتے ہوئے صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں خدا بہتر انصاف اور دشمنوں کو زیر کرنے والا ہے۔ آفاق احمد نے مزید کہاکہ اس تاریخی موقع پرکارکنان مہاجر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ضرور یاد رکھیں مہاجرقومی موومنٹ کو ملنے والی مقبولیت مہاجر شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے جسے مہاجر عوام کبھی فرامو ش نہیں کرسکتے ،کارکنان مہاجر حقوق کا حصول شہداء کے نقشے قدم پر چل کر ہی یقینی بنا سکتے ہیں ۔