مشرف ای سی ایل ترمیمی کیس: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بنچ تشکیل دے دیا

مشرف ای سی ایل ترمیمی کیس: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بنچ تشکیل دے دیا

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی ہدایت پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بنچ 25جون کو دن 11 بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔ مشرف کے وکیل نے وفاق کو اپیل کے لئے دی گئی مہلت کو کم کرنے کے لئے فیصلے میں ترمیم کی درخواست دائر کررکھی ہے۔