مسلم لیگ (ن) کی قیادت سانحہ لاہور متاثرین کے ساتھ ہے، علی اکبرگجر

مسلم لیگ  (ن) کی قیادت سانحہ لاہور متاثرین کے ساتھ ہے، علی اکبرگجر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ سیاسی شہیدوں کو پانچ سال حکمرانی کا دور مکمل کرنے میں مسلم لیگ(ن) کی مدبرانہ قیادت کا کردار سب سے اہم تھا۔ مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانے والے ہماری جماعت کی کارکردگی ہضم نہیں کر پا رہے۔ مسلم لیگ(ن) سیاسی جماعت ہے عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے ۔ اقتدار کے حصو ل کی سیڑھی بنانے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاست کو ملک و قوم کی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے مسلم لیگ(ن)  شہیدوں کے نام پر سیاست کر کے عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے والے حکمرانوں سے بخوبی واقف ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ایک بھی پاکستانی کی جان کے نقصان کو قومی نقصان سمجھتی ہے اور ہماری قیادت نے کسی تاخیر کے بغیر نہ صرف لاہور سانحے کے پیچھے چھپے کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا بلکہ سانحہ لاہور میں جانبحق ہونے والوں کے ورثا کے لئے امدا کا اعلان بھی کیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کے ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملکی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا کر عوام کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت کاگذشتہ چھ سالہ ریکارڈ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کے سامنے ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پنجاب کے عوام کی خدمت کے تاریخی ریکارڈ قائم کئے اور انشا اللہ آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان سانحہ لاہور کے متاثرین کے ساتھ ہیں لیکن الزامات کی سیاست کرنے والوں کو عدالتی تحقیقات مکمل ہونے تک صبر سے کام لینا چاہئیے ۔