طیاروں کے پارٹس کی مہنگے داموں خریداری، پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سمیت 2 ملزم گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سمیت 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ملزموں میں ڈپٹی جنرل منیجر شاہد اعجاز، کنٹریکٹر عبدالوہاب شامل ہیں۔ ملزموں پر طیاروں کیلئے مہنگے داموں پارٹس کی خریداری کا الزام ہے۔ ملزموں نے 2010ء سے 2012ء کے دوران پی آئی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ مقدمے میں سابق ڈی ایم ڈی سلیم سہانی بھی نامزد ہیں جو بیرون ملک چلے گئے ہیں۔