سپر یم کو ر ٹ کے فیصلے سے قبل وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ بلا جواز ہے ، یو سف سلفی
کراچی ( نیو ز رپو رٹر) جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کے مو لا نا یو سف سلفی نے مر کز اہلحدیث مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اپو زیشن کو چاہئے کہ اقتدار کے حصول کے لئے چور دروازے کی بجائے الیکشن 2018 ء کا انتظار کر یں ۔ سپر یم کو رٹ کے فیصلے سے قبل وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بلاجواز ہے پاکستان جمہوریت ہی کے ذریعے حاصل کیا گیا ۔ اس استحکا م و ترقی جمہوریت ہی میں مضمر ہے ۔ مر کزی رہنما مو لا نا ختر محمدی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مر تبہ حکمرانو ں کا احتساب ہو رہا ہے جس سے عبرت پکڑنی چاہئے اورحکمرانو ں اور سیا ست دانو ں کو کوئی ایسا کا م نہیں کرنا چاہئے جو کہ ملکی قوانین کے منافی ہو ۔ انہو ں نے کہا کہ سپر یم کو رٹ کوچاہئے کہ وہ پا نا مہ لیکس کے بارے میں جلد از جلد فیصلہ صادر کر ے تا کہ ملک میں جاری خلفشار رویے بے چینی دور ہو سکے ۔ اجلا س سے مولا نا بلا ل احمد سلفی ، مو لا نا مر تضیٰ خان رحما نی ، مو لا نا معاویہ سلیم ، قاری عبد الرزا ق ، اہلحدیث یو تھ فورس کے نا ظم ، حا فظ حنیف سلفی اور جمعیت طلباء اہلحدیث کے محمد وسیم ظہیر او ر زاہدسلفی نے بھی خطاب کیا ۔