بے وطن لو گو ں کی خدمت اولین ترجیح ہے، احتشام الدین ارشد
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) امریکہ اور بیرونی دنیا کیلئے بے وطن لو گوں کی خدمت فرینڈ ز آف ہو مینیٹی کی اولین ترجیح ہے اسی پلیٹ فارم سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیو ں کے بچوں کو ان کے کیمپوں سے با ہر تعلیم کے زیو ر سے آراستہ کیا جا رہا ہے ان خیا لات کا اظہار امریکہ سے آئے ہوئے فرینڈز ہو مینٹی کے سیکر یٹری جنرل احتشام الدین ارشد نے سما جی شخصیت حسن اما م صدیقی کی جا نب سے پر یس کلب میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ احتشام الدین ارشد نے کہا کہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوںکی ایک بڑی تعداد نفسیا تی مر ض میں مبتلا ہے جو ہرکے گدلے پانی پینے کی وجہ سے بھی لوگ مختلف بیما ریو ں کا شکا ر ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بعض لو گ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ بنگلہ دیش نے تو بہا ریو ں کی شہریت دیدی تھی تاہم یہ درست نہیں اصل حقیقت یہ کہ بنگلہ دیشی عدالت عظمیٰ نے2008 ء میں ایک پٹیشن کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا تھا کہ جو لو گ 1971 ء کے بعد پیدا ہوئے ہیں اسے ووٹ ڈالنے کا حق حا صل ہے لیکن وہاں کی حکو مت نے اس بارے میں تا حال کوئی نو ٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔