کرپشن کیس سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین بے نظیر ہاﺅسنگ سکیم منظر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی
کراچی(وقا ئع نگا ر)سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر ہاﺅسنگ سکیم کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کیس میں چیئرمین ہاﺅسنگ سکیم منظر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں بے نظیر ہاﺅسنگ سکیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی نیب نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ منظرعباس نے بحیثیت چیئرمین بے نظیر ہا¶سنگ سکیم کے نام پر بے گھر افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کرنے کے منصوبے میں قومی خزانے سے اربوں روپے نکلوائے لیکن اس کے باوجود گھر تعمیر نہیں ہوئے بلکہ کرپشن کی نذر کردئیے۔نیب کی جانب سے دلائل دینے کے بعد عدالت نے چیئرمین بے نظیر ہا¶سنگ سکیم منظرعباس کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف کرپشن کے شواہد پیش کئے گئے جس کے باعث انہیں ضمانت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بے نظیر ہا¶سنگ سکیم کے تحت لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ،بدین سمیت پانچ اضلاع میں غریبوں کے رہائشی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
بینظیر ہا¶سنگ سکیم/کرپشن