بلدیاتی اداروں کا کوڑا اٹھانے کا کام چینی کمپنی سالڈویسٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے سے انکار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ سمیت کراچی کے تمام بلدیاتی اداروں نے چین کی کمپنیوں سے کوڑا اٹھوانے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد کراچی کی دو میونسپل کارپوریشنوں میں چین کی کمپنیاں صفائی ستھرائی کا آپریشن شروع نہیں کر سکیں۔ جبکہ کے ایم سی چار میونسپل کارپوریشنوں ڈسٹرکٹ کونسل اور 6 کنٹونمنٹ بورڈ نے کوڑا اٹھانے کا نظام سالڈویسٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد سالڈویسٹ اتھارٹی کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ کے ایم سی نے اب تک اپنے ایک درجن سے زائد بڑے اسپتالوں کا کوڑا ٹھکانے لگانے کا پلانٹ حوالے کرنے سے انکار کردیا اور لینڈ فل سائیٹ کا کنٹرول واپس لینے کی تیاریاں شروع کردیں۔ واضح رہے کہ چین کی کمپنیوں کو یکم جنوری سے کراچی جنوبی اور کراچی ایسٹ سے کوڑا اٹھانا تھا لیکن اب تک عمل درآمد نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے چیئرمین معید انور نے چین کی کمپنی سے کوڑا اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کوڑا ہم خود اٹھائیں گے۔
تنازع