ملازمتیں نہ ملنے پر واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں11سو ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے ملازمین کے بچوں کو قانون کے تحت ملازمت نہیں دی جاسکیں جس پر ملازمین کے بچوں اور یونین نے مظاہرہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ572 ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت دیدی گئی تھی لیکن ایک سال کے بعد ان کو برطرف کردیا18سال کے دوران انتقال کرجانے والے ملازمین کے بچے نوکری کےلئے مارے مارے پھرتے رہے جبکہ اس دوران10ہزار افراد کو بھرتی کرلیا گیا اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
واٹر بورڈ/بھرتیاں