اسحاق ڈار کی آج کراچی آمد تاجروں سے ملاقات‘سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر تعزیت کرینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آج (جمعہ )کراچی پہنچیں گے ۔وہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کریں گے ۔بعد ازاں وہ ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر زبیر طفیل ،دیگر عہدیداران اور مینجنگ کمیٹی کے ارکان کی خصوصی دعوت پر فیڈریشن ہاو¿س پہنچیں گے جہاں وہ ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے ملکی معاشی صورت حال ،تجارت ،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اسحاق ڈار سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی کی وفات پر ان کے صاحبزادے افنان صدیقی سے تعزیت بھی کریں گے ۔
اسحاق ڈار