1200کے پی ٹی ملازمین کی مستقلی ختم کرنے پر مصطفی کمال کا اظہار تشویش
کراچی(خصوصی رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 سے زائد مستقل ملازمین کو دوبارہ عارضی حیثیت میں کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کے 1200سے زائد ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے، 5سال مستقبل بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان کے کیسز ہائی کورٹ میں پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے سے قبل ملازمین کو جھوٹے شوکاز نوٹس جاری کر کے ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کیا جارہا ہے جو کہ ان کے خاندانوں کا بھی معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں شوکاز نوٹس ملنے والے مزدورں کی ڈیمانڈ بھی شامل کریںجو افراد ادارے کے لوگوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھ رہے ہیں انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔
مصطفی کمال