غوث علی شاہ، فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کی افنان صدیقی سے تعزیت
کراچی (وقائع نگار) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید غوث علی شاہ نے آج شام گورنر ہاﺅس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی نے ہمیشہ سے آئین و قانون کی نہ صرف پاسداری کی بلکہ اپنی پوری زندگی بھی اصولوں کے تحت ہی گذاری ۔ سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں مزید تحریر کیا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا آج ہم ایک زبردست قانون دان سے محروم ہو چکے ہیں ، ان کی کمی ہمشیہ محسوس کی جاتی رہے گی ۔دریں اثنا ءسابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے ہمراہ تعزیت کی۔
تعزیت