وفاقی حکومت نے کے فو ر منصوبے کے لئے 40کروڑ روپے جاری کردئیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کے لئے 40 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک خط کے ذریعے حکومت سندھ کو آگاہ کر دیا ہے۔کے فور کے لئے دی گئی گرانٹ صدر مملکت کی منظوری سے جاری کی گئی ہے جو کہ مالی سال 2016 اور 2017کی پہلی اور دوسری سہہ ماہی کے لئے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں ہے۔ 25 ارب روپے کی لاگت کے انتہائی اہمیت کے حامل کے منصوبے کے فور کے لئے پچاس فیصد رقم وفاقی حکومت اور پچاس فیصد سندھ کی حکومت فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال میںکے فور منصوبے کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے تھے۔جس میں پہلی دو سہہ ماہی کے لئے چالیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔اس سے قبل سندھ حکومت تین ارب روپے جاری کر چکی ہے۔
40کروڑ روپے جاری