ڈینگی وائرس کی روک تھام میں حکومت ناکام‘ متاثرہ افراد کی تعداد85ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈینگی وائر س کے کیسز کو تاحال روکا نہیں جاسکا جس کے باعث گزشتہ ہفتے بھی 10افراد ڈینگی وائر س سے متاثر ہوگئے۔جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعدادہو گئی ہے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق12سے18فروری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائر س کے10مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے6افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ4مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی میں 2، ضلع جنوبی میں 4،ضلع غربی میں 1،ضلع شرقی میں 2اور ضلع کورنگی میں ایک مریض سامنے آیا۔