کراچی: مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم حماد ریاض نقوی گرفتار

کراچی (ریڈیو نیوز) پولیس نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم حماد ریاض نقوی کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس خصوصی طور پر کراچی گئی تھی۔ حماد ریاض نقوی تحریک سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا اعظم طارق سے قتل میں مفرور تھا پولیس نے ملزم سے خفیہ مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔