کراچی : برطانوی پاﺅنڈ اور یوروکی قدر میں کمی، ڈالر کی قدر میں استحکام

کراچی (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدر میں مندی رہی جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت میں 1.94 روپے اور قیمت خرید میں 1.90 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت میں 79 پیسے اور قیمت خرید میں 77 پیسے کی کمی رونماءہوئی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت اور قیمت خرید بالترتیب 134.58 روپے اور 131.31 روپے سے کم ہوکر29.41 روپے ہوگئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 116.70 روپے سے 115.91 روپے اور قیمت خرید 113.87 روپے سے 113.10 روپے ‘ تاہم امریکی ڈالر گزشتہ روز کی قیمت فروخت 85.95 روپے اور قیمت خرید 83.87 روپے پر مستحکم رہی ۔