کراچی انٹربینک آفر ریٹس 12.47 فیصد پر مستحکم

کراچی (اے پی پی) کراچی انٹربینک آفر ریٹ (کائی بور) بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہے۔ جمعہ کو منی مارکیٹ ڈیلر کے مطابق بینکوں کے درمیان ایک ماہ میچوریٹی پر مشتمل کائی بور کے آفر ریٹ کی اوسط 12.47 فیصد پر مستحکم رہی۔