فخر الدین جی ابراہیم کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل
کراچی (این این آئی) سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو طبیعت بگڑنے پر آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں کارڈیک انٹینسو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت غیر تسلی بخش ہے۔ انہیں دمہ کا مرض لاحق ہے۔