ڈاکٹر پرویز محمود کی زندگی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ‘ حافظ نعیم
کراچی( نیوزرپورٹر)کراچی کے امن کو تباہ کر نے اور کراچی کو کھنڈر بنانے والے اداکاروں کو بے نقاب کر نے کےلئے ڈاکٹر پرویز محمود نے کراچی کے عوام کےلئے اپنی جوانی کھپا دی اور کراچی کی عوام کو بھتہ خوروں اور قاتلوں سے نجات دلانے کی جدو جہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ۔ڈاکٹر پرویز محمود شہید کی زندگی کراچی کے نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے ۔کراچی کے ایسے عظیم رہنماﺅں کایاد رکھنا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر نا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ بات کراچی پریس کلب میں احباب و رفقاءکی جانب سے منعقد کی جانے والی شہادت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہی۔ شہادت کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ‘قومی عوامی تحریک کے چیئر مین ایاز لطیف پلیجو ‘پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم ‘جے یو پی کے رہنما قاضی احمد نورانی ‘پی ٹی آئی کے اسرار عباسی‘ سابق وزیر مذہبی امور الحاج شمیم الدین ‘جی آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل‘ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم حمزہ محمد صدیقی‘ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ ‘ جماعت اسلامی کراچی کے رہنماءعبد الرزاق خان‘ ڈاکٹر اسامہ رضی اور مرزا فرحان بیگ نے بھی خطاب کیا۔