پسماندہ علا قوں کی خو اتین کے لئے سہ ماہی ٹریننگ کا آغا ز
کراچی (لیڈی رپورٹر)خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ کے ادارے کے ذریعے بااختیار بنانے والے فلاحی ادارے ٹیف فاو¿نڈیشن کی جانب سے کراچی کے مختلف پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے باقاعدہ دوسرے گروپ کے لئے ساڑھے تین ماہ کی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ سخت تربیت سے آراستہ اس کورس میں کھانے اور گھر کی دیکھ بھال سے متعلق کلاس روم اور عملی ٹریننگ شامل ہے، اس پروگرام کا مقصدزیر تربیت خواتین کو گھروں میں کام کے لئے بھرپور انداز سے پروفیشنل ڈومیسٹک ہیلپر زکے طور پر تیار کرنا ہے۔ ملک میں مخصوص مہارتوں کے ساتھ گھروں میں کام کرنے والی قابل اعتماد خواتین کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی معاشرے میں بہتری کی جانب گامزن سماجی و معاشی صورتحال میں اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے فلپائن، سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ملکوں سے گھریلو کام کے لئے خواتین کو بلانا پڑتا ہے۔ ٹیف۔ وی ٹی آئی (TAFF-VTI)اس پوری صورتحال کو بدلنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ پاکستان کی اپنی خواتین کو تربیت و مہارت کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بنیادوں پر گھریلو کام کرنے والی ان خواتین کی مدد کی جائے جو اس شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔ ٹیف فاو¿نڈیشن کی سی ای او عاتکہ لطیف نے بتایا، "ہمارا پروگرام تین سطحی ماڈل بھرتیاں، تربیت اور تعیناتیوں کے ذریعے خواتین کو منسلک کرتا ہے۔