سندھ کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی (لیڈی رپورٹر) محکمہ ترقی نسواں حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے‘ کمیشن کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے جبکہ مختلف اضلاع سے 14 ممبرز نامزد کئے گئے ہیں جن کے نا م درج ذیل ہیں شیریں اعجاز‘ ریشماں پہنور‘ را حیلہ رحیم ‘فر حت پر وین ‘رو بینہ بروہی‘ ملکہ خا ن ‘در خشا ں صا لحہ‘سیدہ را نا شاہ بخاری‘ حمیرہ شیراز‘ منگلہ شرما‘ قمر النسا ءدھامرہ‘نصر ت میا نو ‘ندیم احمد شیخ اور سترام دا س شا مل ہیں۔ سندھ کمیشن کا مقصد خواتین کو حقوق فرا ہم کر نا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطا بق ان ارا کین کو تین سال کےلئے نامزد کیا گیا ہے۔