سندھ میں ساڑھے 9لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق یکم اکتوبر سے شروع کی جائے گی

سندھ میں ساڑھے 9لاکھ سے  زائد اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق  یکم اکتوبر سے شروع کی جائے گی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں اسلحہ لائسنس کی تصدیق یکم اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ساڑھے 9لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں نادرا کے خصوصی کائونٹرز قائم کئے جائیں گے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کرانی ہو گی۔