سعودی خاندان نے برسوں کی بچھڑی بیٹی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) برسوں کی بچھڑی بیٹی کو قبول کرنے سے سعودی خاندان نے انکار کر دیا۔ امت کے مطابق جازات کی ام امل کو 21 برس قبل سوتیلی ماں نے ایک پاکستانی کے ہاتھوں بیچ دیا تھا۔ جو ڈرا دھمکا کر اسے پاکستان لے آیا۔ والد نے رسوائی سے بچنے کے لئے موت کی جھوٹی خبر پھیلا دی تھی۔ کراچی سے وطن پہنچنے پر دھتکار دیا گیا۔ شہریت حاصل کرنے کے لئے خاتون نے شاہ عبداللہ سے مدد کی اپیل کر دی۔