بینکوں نے حکومت کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈا لر قرض کی پیشکش کردی

بینکوں نے حکومت کو 62 کروڑ 25 لاکھ  ڈا لر قرض کی پیشکش کردی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کو اندرون اور بیرون ملک بینکوں نے قرض کی پیشکش کردی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو بنکوں نے 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی۔ حکومت نے بنکوں کی پیشکش کو منظورکرلیا ہے۔ قرض ملنے کے بعد روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا مل جائیگا۔ یہ رقم اس مہینے کے آخر تک ملنے کا امکان ہے۔