بھاری رقم کی دیت کی مد میں ادائیگی ‘کراچی سٹیٹ لائف بلڈنگ سے گرنے والے نوجوان کے لواحقین نے صلح کر لی

کراچی(آئی این پی) شاہ زیب کے بعد ایک اور صلح نامہ سامنے آ گیا۔سٹیٹ لائف بلڈنگ کی 8 ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی سے صلح کر لی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر مقدمہ ختم کر دیا۔28 نومبر 2012 کو ملازمت کی تلاش میں گلستان جوہر کا نوجوان اویس بیگ اس وقت سٹیٹ لائف بلڈنگ کی 8 ویں منزل سے گر جاں بحق ہوا جب بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی۔ متوفی کے والد نے اپنے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ کے توسط سے ایم ڈی کے ای ایس سی تابش گوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا تھا۔ مقدمے کی سماعت تو نہ ہو سکی لیکن متوفی کے اہلخانہ کو کے ای ایس سی نے صلح پر راضی کر لیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ متوفی کے والد اب مقدمے کی پیروی نہیں چاہتا۔ اس لئے مقدمہ ختم کرنے کی اجازت دی جائے۔