دہشتگر د عنا صر قومی سلا متی اور سا لمیت کیلئے خطرہ ہے ، راجہ ناصر عبا س
کراچی (نیوز رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ اور بنوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت کی طرف سے محض تعزیت کے بیان جاری کر کے دیگر ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ سمجھ لیا جاتا ہے۔ کوئٹہ جیسے حساس شہر سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میںحکومتی ناکامی سوالیہ نشان ہے۔ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاوس نیو رضویہ میں علماءکرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔