ابن انشاءکے صاحبزادے رومی انشاءسپردخاک
کراچی(کلچرل رپورٹر) ممتاز ادیب اور شاعر ابن انشاءکے صاحبزادے رومی انشاءکی نماز جنازہ منگل کو مسجد سکینہ فیز8 ڈیفنس سوسائٹی خیابان شاہین میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔ رومی انشا کو ڈی ایچ اے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔