جنسی ادویات کی آن لائن فروخت کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (خبر نگار)سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم اور جنسی ادویات آن لائن فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو 2 ماہ میںمقدمہ نمٹانے کا حکم دے دیاہے۔بدھ کو سائبر کرائم اور آن لائن جنسی ادویات فروخت کرنے سے متعلق ملزم عامر کی درخواست ضمانت پر سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ملزم محمد عامر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو ملزم کا مقدمہ دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کے انسپکٹر نے بیان دیا کہ ملزم غیرقانونی جنسی ادویات آن لائن فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے گودام سے بھاری تعداد میں جنسی ادویات برآمد ہوئی ہیں۔