بلاول ، بختا ور اور آصفہ بھٹو کی یا د گار شہداءسا نحہ کار سا ز پر حا ضری
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارساز پر یارگار شہداءپر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھولوں کا گلدستہ رکھااور فاتحہ خوانی بھی کی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلاول بھٹو یادگار شہداءکی 10ویں برسی کی موقع پر کارساز پہنچے جہاں پر ان کے ہمرا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دپٹی اسپیکر شہلا رضا موجود تھی بلاول بھٹو نے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کی اور وہاں پر کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کی اس موقع پر کارکنوں سے کی جانب سے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کی حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو نے بھی حا ضری دی علا وہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری( آج)جمعرات ٹنڈومحمدخان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کارڈیوکیئراسپتال کا افتتاح کریں گے جبکہ بعدازاں وہ دیوالی کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی ٹنڈومحمدخان کے ضلعی صدراور رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو ایک روزہ دورے پر ٹنڈومحمدخان پہنچیں گے جہاں وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کارڈیوکیئراسپتال کا افتتاح کریں گے اور دیوالی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ ٹنڈومحمدخان کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی رہنما امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے۔ انہوں نے عوام کیلئے جدوجہد کی ہے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا‘ احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ بھٹ شاہ پہنچے۔ رکن قومی اسمبلی مخدوم سعید الزمان نے ان کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری مخدوم ہاﺅس بھی گئے جہاں انہوں نے مخدوم جمیل الزمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔