کراچی بندرگاہ پر83ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 83 ہزار800ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ اس میں 64 ہزار 126 ٹن درآمدی اور19 ہزار674ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔درآمدی سامان 5 ہزار 535ٹن بلک کارگو‘ 5ہزار 471 ٹن یوریا‘24ہزار226ٹن کوئلے‘ 28ہزار 894 ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 220ٹن بلک کارگو‘ایک ہزار252ٹن سیمنٹ‘18ہزار202ٹن جنرل کارگو پر مشتمل تھا۔