سندھ ہائیکورٹ نے آسٹریلوی بھیڑوں کی تلفی کا کیس نمٹا دیا

 سندھ ہائیکورٹ نے آسٹریلوی بھیڑوں کی تلفی کا کیس نمٹا دیا

 کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے آسٹریلوی بھیڑوں کا کیس بھیڑوں کے مالک کی جانب سے کیس واپس لینے کی درخواست پر نمٹا دیا۔آسٹریلیاسے درآمد شدہ بھیڑوں کے مالک نے سندھ ہائی کورٹ سے بھیڑوں کی تلفی کےخلاف مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی تھی جبکہ عدالت نے مدعی کو سوچنے کا وقت بھی دیا۔ آسٹریلوی بھیڑوں کا کیس واپس لینے کی تحریری درخواست میں وکیل عدنان میمن نے درخواست گزار اوراہل خانہ کے جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ درخواست بتاتی ہے کہ وہ کسی دباﺅ میں ہیں ، اِس پر وکیل عدنان میمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے مجھے کوئی وجہ نہیں بتائی صرف درخواست واپس لینے کاکہا ہے۔