اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت بڑھ کر 95.50روپے ہوگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتوں میں استحکام رہا ڈالرکی قیمت مزید5پیسے اضافہ پر 95.50روپے پر آگئی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید95.25روپے سے بڑھ کر95.30روپے اورقیمت فروخت 95.45 روپے سے بڑھ کر95.50روپے پر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتوں میں بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم رہے یورو کی قیمت خرید 124.00 روپے اورقیمت فروخت125.00 کے علاوہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 153.00 روپے اورقیمت فروخت 154.00روپے بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم ہوکر بند ہوگئیں جبکہ موجودہ ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالرودیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قیمت میں مجموعی طور پر استحکام جاری رہا معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے مثبت اورفوری اقدامات بروئے کار لائے جائےں۔