اسٹیل ملز کی 8یونینوں نے سپریم کونسل قائم کردی

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹےل ٹرےڈ ےونینز ایکشن کمیٹی جو کہ 8 فعال ےونینز پر مشتمل ہے کا اےک اہم اجلاس آج مرکزی دفتر مےں منعقد ہوا ۔جس مےں پاکستان اسٹےل کے اہم اےشوز پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا فےصلہ کےا گےا اور تمام ےونےنز کے دو دو نمائندوں پر مشتمل سپرےم کونسل کا اعلان کےا گےا اور ےونائٹےڈ ورکرز فرنٹ آف پاکستان اسٹےل کے جنرل سےکرےٹری سےد علمدار رضا کو سپرےم کو نسل کا سےکرےٹری اکثرےتی رائے سے منتخب کےا گےا۔اجلاس مےں اےکشن کمیٹی کے اغرض و مقاصد کا بھی اعلان کےا گےا کہ پاکستان اسٹےل کی بقاء، حقیقی ٹرےڈ ےونینز کی بحالی ،کرپشن کے خلاف اورکرپشن کرنے والوں کا احتساب کیلئے جدوجہد ،نجکاری سمیت کسی بھی قسم کی پاکستان اسٹےل دشمن منصوبے کے خلاف جدوجہد اور ٹرےڈ ےونینز اےکشن کمیٹی کے کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کاروائی اس اتحاد کے خلاف کاروائی سمجھی جائے گی۔پاکستان اسٹےل ٹرےڈ ےونینز اےکشن کمیٹی کی سپرےم کونسل چارٹر آف ڈےمانڈ کے اعلان کے بعد اس کے تمام نکات کا مکمل جائزہ لے گی اور اگر مزدوروں کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ اسکا حصہ پایا گےا ےا مزدوروں کو اس کے ذرےعے کسی قسم کا نقصان پہنچاےا گےا تو اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی اجلاس میں تمام ٹرےڈ ےونےنز کی مشاورت سے اگلے اجلاس میں باقائدہ مرکزی عہدےداران کا اعلان کےا جائے گا۔سپرےم کونسل میں ےونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پاکستان اسٹیل کے سےد علمدار رضا ،محمد ےعقوب، ورکرز لےگ کے چودھری محمد ےاسےن ،وسیم انجم، پاکستان اسٹیل ڈےموکرےٹک ورکرز ےونےن کے کامرےڈ رےحان، حاجی گل رحمان،پیپلز ورکرزےونےن پاکستان اسٹےل کے اکبر نارےجو،افتخار عباس، پاکستان پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو)لیبر ونگ پاکستان اسٹےل کے خالد مغل ،لعل محمد جاموٹ،پورےت ورکرز ےونےن پاکستان اسٹیل کے غلام یاسےن بگھیو،شوکت علی کورائی نے بھی شرکت کی۔