نعمت رندھاوا قتل کیس کا چالان منظور، 3 مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 نعمت رندھاوا قتل کیس کا چالان منظور، 3 مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (ثناءنیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی بابر قتل کیس سے منسلک وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل کیس کا چالان منظور کر لیا اور مفرور ملزموں نعمان، سلمان اور ریحان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور مقدے کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔ حتمی چالان میں دو عینی شاہدین سمیت 29 گواہوں کے نام شامل ہیں۔ کیس میں ملزم کاظم عباس رضوی کو دو عینی شاہدین جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت بھی کر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق نعمت علی رندھاوا کو ولی بابر قتل کیس سے منسلک ہونے پر قتل کیا گیا۔
نعمت رندھاوا کیس