ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے

کراچی (آئی این پی) ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، سکردو میں درجہ حرارت منفی 09 ڈگری‘ جبکہ گلگت بلتستان میں استورکا درجہ حرارت منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے موسم مزید سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ خون جماتی سردی نے لوگوں کے معمولات بری طرح متاثر کر دیئے ہیں۔