مشاہد کا سمیع الحق کو فون راولپنڈی کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (اے این این) سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو فون کر کے ان سے واقعہ راولپنڈی کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور حالات کو ٹھنڈا کرنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے مولانا سمیع الحق سے درخواست کی کہ تمام مکاتب فکر ان کی عزت کرتے ہیں، حالات کو پرامن بنانے میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔