راولپنڈی میں سانحہ لال مسجد کی تاریخ دہرائی گئی: علماء

کراچی (خصوصی رپورٹ)  علماء کرام  نے کہا ہے  راولپنڈی  میں سانحہ لال مسجد کی تاریخ  دہرائی گئی امت کے مطابق  مفتی نعیم  نے کہا سب کو معلوم ہے  حملہ  آور کون تھے۔  مولانا عبدالعزیز نے کہا  پولیس  کے پہرے  میں کارروائی  ہوئی۔  مفتی عدنان  کاکاخیل  کے مطابق مجرموں  کے چہرے   عیاں ہیں علامہ راشدی نے کہا حقائق  چھپائے  جا  رہے ہیں۔ حافظ حسین نے کہا  درندوں  نے خون  کی ہولی  کھیلی، قاری زوار  بہادر نے کہا مدرسے  کی آگ  ملک بھر میں پھیل سکتی ہے۔ علامہ امین  شہیدی نے کہا واقعہ  فرقہ  پرستوں کی  کامیابی  ہے۔