کے سی ای میں گزشتہ ہفتے سرمایہ کاری میں 76 ارب 26 کروڑ روپے کا اضافہ

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی کے جاری تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 263.35 پوائنٹس کے اضافے پر دوبارہ 7764.01کی ریکارڈ سطح پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 76ارب 26کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی غالب رہی۔ ہفتے کے د وران پاکستان سے سیمنٹ کی برآمد ہونے کے اچھے اثرات‘بینکوں‘ آئل اینڈ گیس‘ سیمنٹ سیکٹرز میں غیرملکی ومقامی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی‘ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ‘خریداروں کی دلچسپی اورکاروباری حجم میں ایک ارب حصص کے سودوں میں زائد اضافہ نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں بالخصوص چھوٹے سرمایہ کاروں نے بینکنگ‘ آئل ا ینڈ گیس‘ سیمنٹ ‘سیکورٹیز سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کرکے اسے ا گلے ہفتے کی متوقع تیزی پر حاصل کر لئے۔ جس کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی برقرار رہی۔