اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہوکر 82.40 روپے ہوگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) انٹربینک میں ڈالرسمیت مختلف کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوجانے کے باعث ڈالرکی قیمت مزید10پیسے کمی پر 82.40روپے ہوگئی ہے جبکہ برطانوی پائونڈ اوریورو کی قیمتوں میں بالترتیب 50پیسے ا ور40پیسے کی کمی واقع رہی جس کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز ڈالرکی قیمت خرید82.40روپے سے کم ہوکر82.25روپے اور قیمت فروخت82.50روپے سے کم ہوکر 82.40 روپے ہوگئی ہے علاوہ ازیں برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید133.70روپے سے کم ہوکر133.20روپے اورقیمت فروخت 134.20 روپے سے کم ہوکر 133.70روپے ہوگئی تاہم یورو کی قیمت خرید115.20روپے سے کم ہوکر 114.80 روپے اورقیمت فروخت 115.70 روپے سے کم ہوکر115.30روپے کے داموں پر بند ہوئی جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام پرمقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالرویورپی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہت ہی اچھا خاصہ استحکام ہوا ہے۔