چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا شوگر ملز مالکان کیخلاف درخواست سننے سے انکار، خود آبادکار ہوں، سماعت نہیں کرسکتا: جسٹس فیصل عرب

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے شوگر ملز مالکان کے خلاف دائر درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس میں قرار دیا کہ وہ خود آباکار ہیں اور اس درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی عدالت میں آباد گاروں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، موقف اختیار کیا گیا کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنا خریدنے اور کرشنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔