سندھ: ریچھ اور کتوں کی لڑائی سرکس میں استعمال پر پابندی لگا دی گئی

کراچی (نوائے وقت نیوز)سندھ میں ریچھ اور کتوں کی لڑائی اور سرکس میں استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے ریچھ کی نسل کے خاتمے سے بچائو کیلئے احکامات جاری کئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو2سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔