افغانستان یقین دہانی کرائے اسکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی: حلیم عادل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ افغانستان کی حکومت اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ آئندہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی آرمی چیف کے دورہ کابل اور دہشت گردی کے خلاف ان کی جدوجہد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سانحہ پشاور کے بعد سول حکومت حکومت سے یہ ہی امید رکھی جاسکتی ہے کہ وہ عسکری قیادت کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی یہ ایک حقیقت ہے کہ حکمرانو ں کی غیر سنجیدگی ملک میں بڑے بڑے بحرانوں کاسبب ہے مگر سانحہ پشاور کسی ایک کا نہیں ہم سب کا مشترکہ غم ہے عمران خان نے بہترین سیاسی حکمت عملی کا ثبوت دیا وزیر اعظم سے بعد میں نمٹ لینگے مگر جن لوگوں نے معصوم ننھے شہیدوں کا مستقبل تباہ کیا وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ہی متحد ہے مگر اس بات کا خیال رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا کہ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ یہ دہشت گردعناصر غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار تو نہیں کہیں یہ سب کچھ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش تو نہیں ہے ان تو تمام باتوں کا مثبت جواب جہاں دہشت گردوں کا خاتمہ ہے وہاں متحد ہوکر ان ممالک کو یہ باور بھی کرنا مقصود ہے کہ ہم آپس میں کتنے ہی جھگڑے فساد کرتے رہیں مگرملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایسے ماحول میں دھرنے ختم کرکے پی ٹی آئی نے بڑے پن کا ثبوت ہے ،جس کا جواب اس حکومت کو اس انداز میں دینا چاہئے۔ اس موقع پریوتھ ونگ کے رہنما فرحان شاہ، ملیر میں یوتھ ونگ کے صدر رانا زوالفقار ،شیخ اقبال،واصل خان اور دیگر بھی موجود تھے۔