نگران حکومت اور الیکشن کمشن ہمارے کارکنوں کا قتل عام روکنے کیلئے کیا کر رہے ہیں: الطاف، متحدہ آج سندھ میں یوم سوگ منائے گی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود کارکنوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ نگراں حکومت اور الیکشن کمشن جواب دیں کہ قتل عام روکنے کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ اگر ایم کیو ایم قتل پر احتجاجی مظاہرے کرتی ہے تو الیکشن پر کیا اثر پڑے گا؟ شہداءکے لواحقین سوال کر رہے ہیں کہ کب تک بربریت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے قتل کے خلاف آج جمعہ کو سندھ بھر میں پرامن سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے، کاروبار نہیں ہو گا۔