صاحبزادہ فضل کریم کی زہر خوانی کے ثبوت منظر عام پر لانے کا فیصلہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) صاحبزادہ فضل کریم کی زہر خورانی کے ثبوت منظر عام پر لانے کا فیصلہ ہو گیا۔ امت کے مطابق اگلے پندرہ روز میں اہلخانہ پریس کانفرنس کے دوران اس راز سے پردہ اٹھائیں گے۔ بیٹے حسن رضا نے کہا بزرگوں کے کہنے پر پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔ ادھر علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ یہ شوشہ ہے، حقیقت پر مبنی بات نہیں ہے۔