تفتیشی کو دھمکی شاہ رخ جتوئی کے بھائی پر مقدمہ کا حکم

کراچی (وقائع نگار) شاہ زیب جتوئی قتل کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے بھائی شہزاد جتوئی نے انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر انسپکٹر مبین نے عدالت کو بتایا کہ احاطہ عدالت میں ملزم کے بھائی شہزاد جتوئی نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اس کا حشر بھی شاہ زیب جیسا کر دیا جائے گا، تفتیشی افسر نے کہا کہ وہ فرض کی ادائیگی کےلئے اپنی جان دے دیں گے لیکن ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عدالت نے انسپکٹر مبین کے بیان پر فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔