”برطانیہ میں حجاب پر پابندی“ مسلم طالبات نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کر لیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) برطانیہ میں بھی حجاب پر پابندی کا آغاز ہونے پر مسلم طالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امت رپورٹ کے مطابق ہوم آفس کی جانب سے حجاب کو سکیورٹی رسک قرار دیئے جانے کے بعد فرانس اور ہالینڈ کی طرح ملک بھر میں پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں بحث شروع کر دی گئی۔