کراچی: بدامنی کیس کی سماعت 19 ستمبر تک موخر، فریقین کو نوٹس جاری

کراچی(نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے اپنے روسٹر میں تبدیلی کرتے ہوئے کراچی بدامنی کیس کی سماعت 19 ستمبر تک موخر کر دی ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سمیت تمام فریقین کو 19 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔کراچی بدامنی کیس کی سما عت 18 ستمبر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونا تھی۔