کراچی: انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

کراچی (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردی گئی، رینجرز کو دہشتگردوں، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کی نظر بندی کا اختیار حاصل ہوجائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں کام کرنے والی کراچی آپریشن کی قانون کمیٹی نے گذشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس کے بعد وزیر اعلی سندھ کو تجویز دی تھی کہ رینجرز کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو نظر بند کرنے کا اختیار دیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے تجویز کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کیلئے وزیر اعظم سے سفارش کی اور اس حوالے سے باقاعدہ سمری اسلام آباد ارسال کردی گئی۔