وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ترقیاتی بجٹ میں مزید کٹوتی کی یقین دہانی کروا دی، 322 ارب کٹوتی کا امکان

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ترقیاتی بجٹ میں مزید کٹوتی کی یقین دہانی کروا دی،  322 ارب کٹوتی کا امکان

کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ترقیاتی بجٹ میں مزید کٹوتی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 322 ارب روپے کی کٹوتی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے ترقیاتی بجٹ میں 28 فیصد کٹوتی کا امکان ہے۔ دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کو 6.6 ارب ڈالر کی ادائیگی سے قبل ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔